Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مضبوط گروتھ خوش آئند ہے، شوکت ترین

آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مضبوط گروتھ خوش آئند ہے، شوکت ترین
May 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا، آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مضبوط گروتھ خوش آئند ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ، کرنٹ اکائونٹ خسارے، زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور کورونا کے باوجود گروتھ قابل قدر ہے۔

ادھر حماد اظہر نے کہا، ن لیگ دور کی ترقی سرخی پاؤڈر والی ترقی تھی، ہماری ترقی عارضی نہیں مستقل ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ن لیگ نے آخری سال میں نوٹ چھاپ چھاپ کر7 ہزار ارب کا قرضہ لیا۔