Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی میں اختلافات ختم، اپوزیشن غلط فہمی میں لڈیاں ڈال رہی ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی میں اختلافات ختم، اپوزیشن غلط فہمی میں لڈیاں ڈال رہی ہے، فواد چودھری
May 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں، اختلافات بھی ختم ہوچکے۔ اپوزیشن کو غلط فہمی تھی تبھی لڈیاں ڈال رہی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری، نعمان لنگڑیال کے گھر پہنچے، جہانگیرترین گروپ کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔

’’ چوہان صاحب! آپ نے بمباری بہت کی ہے ‘‘۔ فواد چودھری کا نذیرچوہان سے مکالمہ

اجمل چیمہ نے جواب دیا ’’ دھماکا ہونا ہی ایسے تھا، آپ کون سا کسی کمزور کی سنتے ہیں ‘‘۔