Thursday, March 28, 2024

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، شاہ محمود قریشی

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، شاہ محمود قریشی
May 22, 2021

نیو یارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

نیویارک میں کشمیری رہنماؤں کے وفد نے سیکرٹری جنرل ورلڈ کشمیر آگاہی فورم ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے بھی خطاب کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کیلئے آواز اٹھانے کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا۔ اُنہوں نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے شاہ محمود قریشی کو امن سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔