Thursday, April 25, 2024

جہانگیر ترین گروپ اور ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جہانگیر ترین گروپ اور ملکی سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
May 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جہانگیر ترین گروپ اور ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، سینئر پارٹی رہنماء اور وزراء شریک ہوں گے۔

ترین گروپ کے مطالبات اور معاملات پر گفتگو کے علاوہ وزیر اعظم دورہ لاہور سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔