Thursday, April 25, 2024

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ، ملاقات پر بھی اتفاق

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ، ملاقات پر بھی اتفاق
May 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ، ملاقات پر بھی اتفاق ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا۔

حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق، سینیئر وفاقی وزراء نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جس کے بعد حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے، اور اب ہم خیال گروپ کے ارکان بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزراء کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ جس پر جہانگیر ترین گروپ کو یقین دلایا گیا کہ ان کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے۔ ترین گروپ نے حکومتی وفد کو کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ذیادتی نہیں ہونی چاہیے۔