Thursday, April 25, 2024

اسرائیل ایئرپورٹ اور شہری آبادی پر فضائی حملے فوری بند کرے، انتونیوگوتریس

اسرائیل ایئرپورٹ اور شہری آبادی پر فضائی حملے فوری بند کرے، انتونیوگوتریس
May 20, 2021

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل ایئرپورٹ اور شہری آبادی پر فضائی حملے فوری بند کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا، فریقین پر زور دیتے ہیں کہ فوری جنگ بندی کی جائے، غزہ میں ایمرجنسی کا اعلان، امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔ حماس اور دیگر دھڑے اسرائیل پر راکٹ حملے بند کریں۔ اسرائیل جنگی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ غزہ میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے دفاتر پر حملے قابل تشویش ہیں۔

اُنہوں نے کہا، پناہ گزین کیمپ میں ایک ہی خاندان کے 9 فراد کی شہادت نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 74 ہزار افراد غزہ میں بے گھر ہوچکے ہیں، غزہ کی مدد کے ایمرجنسی فنڈ قائم کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا، اسرائیل غزہ میں امدادی کاررائیوں کی فوری اجازت دے، جنگ میں عام شہریوں کی حفاظت ترجیح ہونی چاہیے۔ اسرائیل کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے منصوبوں پر بھی تشویش ہے۔ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو خطے میں تشدد میں مزید بڑھے گا، مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔