Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی یوکرائنی وزیراعظم اور وزراء سے ملاقاتیں، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی یوکرائنی وزیراعظم اور وزراء سے ملاقاتیں، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
May 20, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ یوکرائن پر ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق کیبنٹ آف منسٹرز بھی گئے، یوکرائن کے وزیر اعظم شمیہا ڈینس اور وزراء سے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن کے کیبنٹ آف منسٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یوکرائن کے وزیراعظم شمائیہال ڈینیز، نائب وزیراعظم اور اسٹریٹجک انڈسٹریز کے وزیر سے الگ الگ ملاقات کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان کے مطابق یوکرائن نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا، یوکرائنی قیادت نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو یوکرائن کی وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف کی یوکرائن کی فوجی قیادت سے پیشہ وارانہ اُمور، دفاعی تعلقات اور سکیورٹی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ سطح پر فوجی روابط کے فروغ، دفاعی پیداواری اشتراک پر بھی اتفاق ہوا۔ پاکستان اور یوکرائن تربیتی امور، انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جینس اُمور میں بھی تعاون کریں گے۔