Friday, April 26, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی قیمت کی پرواہ مت کریں ، وزیراعظم

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی قیمت کی پرواہ مت کریں ، وزیراعظم
May 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی قیمت کی پرواہ مت کریں۔ مشینیں قابل بھروسہ ہونی چاہئیں۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخاب کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشینیں درآمد کریں یا مقامی طور پر تیار کی جائیں، وہ قابل بھروسہ ہونی چاہیں۔

 وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8 لاکھ درآمدی مشینوں پر 160 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر بیشتر نکات سے اتفاق کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے چند نکات اعتراضات کو جلد مشاورت سے دور کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے منتخب غیر ملکی کنسلٹنٹ کو نادرا کی جانب سے ڈیٹا فراہم کر دیا گیا۔ نادرا نے غیرملکی کنسلٹنٹ کو ڈیٹا دینے پر پہلے انکار کیا تھا۔ بعد ازاں حکومتی کمیٹی کی مداخلت پر ڈیٹا فراہم کیا گیا۔