Friday, April 26, 2024

نسلی عصبیت کے سرخیل نیتن یاہو کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئے گی ، راشدہ طلیب

نسلی عصبیت کے سرخیل نیتن یاہو کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئے گی ، راشدہ طلیب
May 19, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس کی خاتون رکن راشدہ طلیب کا کہنا ہے نسلی عصبیت کے سرخیل نیتن یاہو کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئے گی۔

راشدہ طلیب نے بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، تو سلامتی کونسل کے راستے سے ہٹ جائیں۔ جنگ بندی کے مطالبے میں دیگر ممالک کا ساتھ دیں۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ نسلی عصبیت کے سرخیل ’نیتن یاہو‘ کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ٹویٹر پر تنقید کے بعد راشدہ طلیب کا امریکی صدر سے ٹاکرا ہوا۔ خاتون رکن کانگریس نے امریکی صدر سے مشی گن پہنچنے پر اچانک ملاقات کی۔ راشدہ طلیب  نے  امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے انسانی حقوق پر مذاکرات کے بجائے ان کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔ امریکی صدر کی جانب سے راشدہ طلیب کو فلسطینیوں کیلئے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کروائی گئی۔