Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ حکومت پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔