Tuesday, April 16, 2024

وقت آگیا ہے فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا خون بند ہو ، علامہ طاہر اشرفی

وقت آگیا ہے فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا خون بند ہو ، علامہ طاہر اشرفی
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے وقت آگیا ہے فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا خون بند ہو۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں۔ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان مسلم امہ ، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے عوام کی ترجمانی کریں گے۔

ادھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا۔