Thursday, April 25, 2024

کراچی میں آج بھی شدید گرمی ، سمندری ہوائیں معطل

کراچی میں آج بھی شدید گرمی ، سمندری ہوائیں معطل
May 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج بھی شدید گرمی ہے۔ سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرم ہوا چلنے لگی۔

صبح کے وقت ہی درجہ حرات تینتس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جو دوپہر تک بڑھتے بڑھتے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گیا۔ سمندری ہوائیں معطل ہیں لیکن لو چل رہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب چونتیس فیصد ہے۔ شہری سورج کے وار سے بچنے کے لئے کئی جتن کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ماہی گیر انیس مئی تک سمندر میں جانے پر سے گریز کریں۔