Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ ، آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت چودہ جون تک ملتوی

منی لانڈرنگ ، آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت چودہ جون تک ملتوی
May 18, 2021

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ، آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی ہوئی۔ عدالت نے سماعت چودہ جون تک ملتوی کر دی۔

صدر ن لیگ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایک ماہ بعد کی تاریخ دی جائے۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس پر آئندہ سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں بھی عدالت پیش ہوئے۔ فاضل جج کے تبادلے کے باعث دونوں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا استعفیٰ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔