Friday, April 26, 2024

غزہ پر اسرائیلی بربریت آخری حدوں کو چھونے لگی ، تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بربریت آخری حدوں کو چھونے لگی ، تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید
May 18, 2021

غزہ (92 نیوز) غزہ پر اسرائیلی بربریت آخری حدوں کو چھونے لگی۔ تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا کی تعداد 212 ہو گئی۔

رات گئے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ صہیونی فورسز نے ہلال احمر کو بھی نہ بھی بخشا۔ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دفتر پر گولے برسا دیئے۔

تل الزعتر، مسعود، الخزندار اور التوام کےعلاقوں کے علاوہ جنوبی غزہ پٹی میں رفح اور خان یونس پر بھی اسرائیل نے بمباری کی۔ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس سےعمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

اسرائیلی بمباری سے فلسطین میں 61 بچوں، 35 خواتین اور 16 بزرگوں سمیت 212 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1500 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔