Wednesday, April 24, 2024

کراچی کی بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، پولیس اہلکار نعمان شاہ شہید

کراچی کی بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، پولیس اہلکار نعمان شاہ شہید
May 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کی بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان شاہ شہید اور تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق 6 ڈاکوؤں کا گروہ دودھ کے بیوپاری کو لوٹ کر فرار ہو رہا تھا۔ اسی  دوران گشت پر مامور پولیس پارٹی کا ملزمان سے سامنا ہوا۔ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے تین پستول، لوٹی گئی رقم اور چار موبائل فونز برآمد ہوئے۔

نعمان شاہ دو ہزار سترہ میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔

مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی جن کی بائیو میٹرک کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے۔