Saturday, April 27, 2024

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری کو چھوگیا

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری کو چھوگیا
May 17, 2021

کراچی (92) کراچی میں شدید گرمی، پارہ 43 ڈگری کو چھوگیا، 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں گرم اور گرد آلو د ہواؤں کا راج ہے۔ سمندری طوفان ٹاؤٹے آج رات پاکستانی ساحلوں کے دور سے گزرے گا۔

سمندری طوفان تیزی سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان کراچی سےآٹھ سوکلومیٹراور ٹھٹھہ سےساڑے سات سوکلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

امکان ہے کہ طوفان کے آج رات گئے بھارتی گجرات کو پار کرئے گا۔
طوفان کے باعث بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ آج، کل اور پرسوں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم آج اور کل شدید گرمی پڑے گی۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔

شہرِقائد میں سورج صبح سے ہی آگ برسا رہا ہے۔ صبح کے وقت بھی پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

سمندری ہوائیں تھم گئی ہیں اور لو چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب پچیس فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ کل بھی شہرِقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ یہ مشورہ بھی دیا کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہرنکلنے سے گریز کریں۔

طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم سندھ کے کچھ اضلاع میں بارشیں ہونگی اور کراچی میں شدید گرمی ہوگی۔ سورج کا پارہ تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بھی غائب ہیں۔