Thursday, March 28, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود کا امریکی ہم منصب بلنکن کو ٹیلیفون، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود کا امریکی ہم منصب بلنکن کو ٹیلیفون، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب اینٹونی جے بلنکن کو ٹیلی فون کیا، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں تعینات فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعئ سے بھی ملاقات کی۔

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ اینٹونی جے بلنکن سے فون پر بات کی اور اسرائیل کے زیرِقبضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی خراب ہوتی صورتحال پر پاکستان کے عوام کی شدید تشویش اور بے چینی سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اور سنگین صورتحال میں سہولت کاری میں مدد کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنانے میں امریکی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ او آئی سی اجلاس میں بھی پاکستان نے فلسطین کیلئے بھرپور آواز اٹھائی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی سفیراحمد جواد امین ربعئ کی ملاقات ہوئی ہے۔ فلسطینی سفیر نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپورحمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی سفیر نے فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی۔