Saturday, April 27, 2024

لاک ڈاؤن پابندیوں کا خاتمہ، ملک بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں کھل گئیں

لاک ڈاؤن پابندیوں کا خاتمہ، ملک بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں کھل گئیں
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن پابندیاں ختم ہوگئیں، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مارکیٹیں اور دکانیں کھل گئیں۔

کاروبار رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے، بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال کردی گئی۔

سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کردی گئی، سیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند ہی رہیں گے۔

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ 19 مئی کو اجلاس میں ہوگا، خیبرپختونخوا میں اسکولز ، کالجز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔