Friday, April 26, 2024

اسرائیلی تکبر نے عید کا دن یوم نفرت میں تبدیل کردیا، ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد

اسرائیلی تکبر نے عید کا دن یوم نفرت میں تبدیل کردیا، ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد
May 14, 2021

کوالالمپور (92 نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تکبر نے عید کا دن یوم نفرت میں تبدیل کردیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم انسانی عقل سے ماورا ہیں، اسرائیل ہولوکاسٹ کی بنیاد پر خود کو غیرانسانی سلوک کا متاثر بتاتا ہے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ااسرائیل نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی، بلاجواز خواتین اور بچوں کو قتل کیا، دو ریاستوں کے سوا مسئلے کا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود کچھ مسلمان اور عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات کیلئے کوشاں ہیں، اسرائیل پورافلسطین نگلنا چاہتا ہے اورمخالفت کرنےوالے ہرفلسطینی کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔