Wednesday, April 24, 2024

غزہ اور مسجد اقصی میں ظالمانہ کارروائی کی گئی، شاہ محمود قریشی

غزہ اور مسجد اقصی میں ظالمانہ کارروائی کی گئی، شاہ محمود قریشی
May 13, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں عید کی نماز ادا کی، کہتے ہیں غزہ اور مسجد اقصی میں ظالمانہ کارروائی کی گئی، ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا کو مسئلہ فلسطین پر ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

ملتان میں نماز عید کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک دی، کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو کورونا وباء سے محفوظ فرمائے، بھارت میں روزانہ 4 ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں جو افسوسناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں ڈبل لاک ڈاون ہے ایک کورونا کا دوسرا ملٹری کا۔ اگلے دو ہفتے آزمائش کے ہیں قوم احتیاط کرے، قبلہ اول پر جو ظالمانہ کاروائی کی گئی مسجد اقصیٰ میں لوگوں کو شہید کیا گیا۔ غزہ میں بھی بمباری ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا، کل رات وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے صدر سے اس پورے ماحول پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے بات ہوئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر آج ترک وزیر خارجہ سے مسئلہ فلسطین پر بات کروں گا۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور ترکی اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاس کے حوالے سے طلب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا کو مسئلہ فلسطین پر سوچ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 شاہ محمود قریشی بولے کہ طالبان اور افغان حکام کے درمیان تعاون کی بات ہوئی ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔ امریکی فوجوں کے انخلاء کے موقع پر امن عمل آگے بڑھنا ضروری ہے۔ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا۔ افغانستان میں امن لوٹے تو لاکھوں افغان مہاجرین واپس جائیں گے۔ بارڈر فینسنگ سے بارڈر منیجمنٹ میں آسانی ہوگی۔ ٹی ٹی پی اور امن خراب کرنے والے افغانستان سے پاکستان کے جوانوں پر حملہ کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر پر جستجو جاری ہے، ہمیں اُمہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو متحرک کرنا ہے۔ لندن میں کل مسلمانوں نے احتجاج کیا وہ پاکستانی فلسطینی نہیں ہیں۔ یورپ میں مقیم 65 ملین مسلمان انٹرنیشنل کمیونٹی کو کشمیر اور فلسطین میں مظالم سے آگاہ کریں گے۔ ہمارا سیاسی اختلاف، کشمیر اور فلسطین پر قوم کو یکجا ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عنصر نے پاکستان اور سعودی عرب میں رخنہ اندازی کی کوشش کی۔ ہماری کوشش تھی کہ اُمہ میں تقسیم نا ہو اور ہم کامیاب ہوئے۔ جی سی سی میں تناؤ ختم ہو چکا ہے۔ سعودی عرب اور ایران دونوں گفتگو کے آغاز کا اعتراف کر چکے ہیں، یہ آغاز ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا، امریکا کی نئی انتظامیہ کا یمن پر مؤقف بدل رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب میں اتفاق قائم ہے۔ پاکستان پر امید ہے کہ عید کے بعد استنبول میں ترکی ، قطر اور ینامہ کی مشترکہ کانفرنس ہوگی۔ سعودی عرب میں قیدیوں کے تبادلہ پر ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔ سعودی میں قید سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کا پاکستان نے مطالبہ نہیں کیا۔