Friday, March 29, 2024

مری میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش ، ندی نالوں میں طغیانی

مری میں گرج چمک کےساتھ  تیز بارش ، ندی نالوں میں طغیانی
May 12, 2021

مری (92 نیوز) مری میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

ملکہ کوہسار مری میں صبح سے کالی گھٹاؤں کا راج رہا جبکہ دن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سرد ہواؤں کے باعث گرم موسم سرد ہو گیا۔ مقامی افراد نے دوبارہ گرم ملبوسات پہن لیے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔ کل بھی ملکہ کوہسار اور گردنواح کے علاقوں میں ابرکرم برسے گا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے باعث مری میں سیاحوں کے داخلوں میں مکمل پابندی ہے۔