Thursday, April 18, 2024

‏چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں ، فواد چودھری

‏چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں ، فواد چودھری
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا تحریک انصاف ہر حال میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں۔ یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں ، رویے بدلنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں۔ داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا۔ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا ۔ آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔