Friday, April 19, 2024

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 104 مریض دم توڑ گئے

کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ، مزید 104 مریض دم توڑ گئے
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر نہ تھم سکا۔ مزید 104 مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392 ، بلوچستان میں 23 ہزار 655 ، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 210 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایک دن میں 104 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہے۔ اس وقت 623 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 5 ہزار 184 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 616 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔