Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ آج مشاورت کرکے سفارشات کابینہ کو بھیجیں گے

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ آج مشاورت کرکے سفارشات کابینہ کو بھیجیں گے
May 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ اور وزیر قانون آج مشاورت کرکے سفارشات کابینہ کو بھیجیں گے۔

دوسری جانب شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ پراسیکیوشن ٹیم نے اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپیل کی تیاری شروع کر دی۔

نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارش کی گئی تھی۔

نیب لاہور کی جانب سے 28 اپریل 2021 کو خط نیب ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کیا گیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب ہیڈکوارٹر نے خط وزارت داخلہ کو ارسال کیا۔