Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی
May 11, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

چاند نظر نہ آنے کا اعلان حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔ چاند دیکھنے کیلئے حکومتی کمیٹی کے اجتماع مختلف مقامات پر ہوئے۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، تھائی لینڈ میں بھی کل تیسواں روزہ ہوگا، شمالی امریکی ممالک میں بھی عید 13 مئی کو ہو گی۔ آسٹریلیا کی اسلامی کونسل نے بھی 13 مئی کو عید کا اعلان کردیا۔