Friday, March 29, 2024

مودی حکومت کی تنگ نظری ، پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی درخواست مسترد کر دی

مودی حکومت کی تنگ نظری ، پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی درخواست مسترد کر دی
May 11, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت کی جانب سے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا تھا کہ وہ فوری طور پر 50 میٹرک ٹن  آکسیجن کی ترسیل کا بندوبست کریں۔ صوبے کو آکسیجن کا مختص کوٹہ نہیں مل رہا ہے۔

امریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ  بھارتی حکومت نے واہگہ، اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان سے ایل ایم او کی درآمد کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔ اس یقین دہانی کے باوجود کہ متبادل ذرائع سے ہمیں مناسب فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے پنجاب حکومت کے پاکستان سے آکسیجن درآمد کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے دعوے پر  تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی پنجاب کے رہنما اپریل کے اوائل سے ہی پاکستان سے آکسیجن راہداری کے قیام پر زور دے رہے ہیں۔