Friday, April 26, 2024

شہباز شریف کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ، حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ، حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
May 11, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق تینوں رہنماؤں نے عید الفطر کے فوری بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کے لیے مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف حکومت مخالف تحریک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ن لیگ کے مطابق تینوں رہنماؤں کا ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر اتفاق ہوا۔

عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کے اہم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دعوت دینے پر بھی گفتگو بھی کی گئی۔ اتفاق کیا گیا کہ معاملات طے پانے کی صورت میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔