Thursday, March 28, 2024

پاک بھارت فائربندی انتظام پر عملدرآمد، ایل او سی پر آباد عوام نے سُکھ کا سانس لیا

پاک بھارت فائربندی انتظام پر عملدرآمد، ایل او سی پر آباد عوام نے سُکھ کا سانس لیا
May 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بھارت فائربندی انتظام پر عملدرآمد کے خطے پر مثبت اثرات آنے لگے، لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے، ایل او سی پر بسنے والی آبادی نے جنگ بندی انتظام کے اطلاق سے سُکھ کا سانس لیا۔

ایل او سی پر آباد عوام معمول کی زندگی اور بچے اسکولوں کو بلاخوف لوٹ آئے، ایل او سی پر معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ سود مند ثابت ہوا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے ستائے ایل او سی کے مکینوں نے طویل عرصے بعد سُکھ کا سانس لیا۔ وادی میں بلاخوف معمول کی زندگی رواں دواں ہے۔ لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام بھی سیز فائر سے بہت خوش ہیں۔

معاشی سرگرمیوں کی بحالی پر لیپا بازار کے تاجر بے خوف ہو کر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشیدگی سے جانی ومالی ہی نہیں بلکہ تعلیم کو بھی شدید نقصان پہنچا، فائر بندی پر طلبہ بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے انڈرسٹیڈنگ کے بعد اب تک کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی مقامی آبادی جسے مستقبل بنیادوں پر دیکھنے کی متمنی ہے۔