Tuesday, March 19, 2024

فٹبال لیگز، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کی کامیابی، ریال میڈرڈ اور سیویا کا مقابلہ برابر

فٹبال لیگز، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کی کامیابی، ریال میڈرڈ اور سیویا کا مقابلہ برابر
May 10, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) پریمیئرلیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ اٹالین لیگ میں یووینٹس کو اے سی میلان کے ہاتھوں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ اور سیویا کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، آسٹن ولا کی ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور مسلسل تین گول اسکور کردیئے، مانچسٹریونائیٹڈ نے تین ایک سے کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

اسپینش لیگ میں اہم میچ میں ریال میڈرڈ اور سیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ریال میڈرڈ کی ٹیم شکست سے بال بال بچی، ایڈن ہزارڈ نے اضافی منٹس میں گول داغ کر ٹیم کو شکست سے بچایا، سیویا اور ریال میڈرڈ کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔

اٹالین لیگ میں یووینٹس اور اے سی میلان کی ٹیموں میں جوڑپڑا، اے سی میلان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو تین صفر سے دھول چٹائی۔