Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کیخلاف دھرنا دینے کیلئے تاجر منان چوک جمع

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کیخلاف دھرنا دینے کیلئے تاجر منان چوک جمع
May 10, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف دھرنا دینے کے لیے تاجروں کی بڑی تعداد منان چوک پر جمع ہونے لگی۔ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی، ایف سی بھی موجود ہے، وزیراعلی ہاؤس جانے والے راستے بند کردیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کی جانب سے شہر کے 10 اہم مقامات پر اضافی ناکے لگائے گئے ہیں۔ لاک ڈاون کے فیصلے پرسختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے فاطمہ جناح روڈ، مسجدروڈ، لیاقت بازار ،قندھاری بازار کو جانے والی شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل بند کردی گئی ہیں۔ ناکے عالمو چوک، یونیورسٹی چوک، سریاب، جوائنٹ روڈ، بروری کراس پر بھی لگائے گئے ہیں۔

لاک ڈاون کے فیصلے کے خلاف تاجروں کے احتجاج کو روکنے کیلئے منان چوک کو قیدیوں کو لیکرجانے والی گاڑیاں کھڑی کرکے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں لاک ڈاون کے خلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے آج منان چوک سے ریلی نکال کر وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

مرکزی انجمن تاجران صددر رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہر صورت دکانیں کھولیں گئے، پولیس نے کسی کو بھی ہاتھ لگایا تو بھر پور جواب دینگے۔  مشاورت کے بعد آگے کا لائحہ عمل دینگے۔