Friday, April 26, 2024

آج رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب ، لیلۃ القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام خصوصی عبادات میں مصروف

آج رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب ، لیلۃ القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام خصوصی عبادات میں مصروف
May 9, 2021

لاہور (92 نیوز) آج رمضان المبارک کی ستائیس ویں شب ہے۔ لیلۃ القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام خصوصی عبادات میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

شہری کہتے ہیں یہ بابرکت رات اللہ کی راضا اور اپنے گناہوں کی مغفرت حاصل کرنے کی رات ہے۔

اس بابرکت موقع پر مساجد میں ملکی سلامتی اور کورونا جیسی موذی مرض کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔