Friday, April 26, 2024

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، کئی مقامات پر ژالہ باری

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ، کئی مقامات پر ژالہ باری
May 9, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور، شیخوپورہ، مرید کے سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

لاہور شہر میں افطاری سے قبل کالی گھٹاوں نے آسمان کا چارج سبنھالا تو دیکھتے ہی دیکھتے  دن میں رات کا گماں ہونے لگا۔ پہلے ٹھنڈی اور تیز ہواوں نے کنٹرول سنھبالے رکھا تو پھر کہیں بوندا باندی تو کہیں کھل کر بادل برسے۔ بارش سے دن بھر پڑنے والے گرمی کا زور ٹوٹا تو روزے داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ بارش کے باعث  لیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ادھر مریدے اور شیخوپورہ کے گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہنے کا امکان ہے۔