Friday, March 29, 2024

شہبازشریف ملک میں رہ کر منی لانڈرنگ کیسز کا سامنا کریں، فردوس عاشق

شہبازشریف ملک میں رہ کر منی لانڈرنگ کیسز کا سامنا کریں، فردوس عاشق
May 9, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ، شہبازشریف ملک میں رہ کر منی لانڈرنگ کیسز کا سامنا کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا، بڑے میاں صاحب کے گارنٹر شخص نے خود رات کی تاریکی میں پاکستان سے فرار ہونے کی کوششیں کی۔ قانون حرکت میں آیا تو درباری اور کنیزیں ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ آور ہوئیں۔ ن لیگ نے شہبازشریف کی بے گناہی کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا۔ کل سے میڈیا اسکرین پر مخصوص ٹولہ آہ و بکا اور گالم گلوچ برگیڈ بنا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا، وزیراعظم ملک میں قانون کی حاکمیت کیلئے جنگ کر رہے ہیں، قانون میں کمیوں کا ہمیشہ طاقتور فائدہ اٹھاتا رہا، تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر وزیراعظم کا وعدہ پورا کر دیا، بائیو میڑک اور الیکڑونک ووٹنگ کی مشین آئیں گئی۔

فردوس عاشق نے کہا، ماں کے عالمی دن کے موقع پر پوری قوم کو محبتوں کا پیغام دیں گے، ماں کا معاشرے کو نکھارنے میں جو کردار ہے اس میں پہلے سے زیادہ موثر ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، کورونا کی تباہ کاریوں کے باعث لاک ڈاؤن کا اعلان ہو چکا، ہماری روایتی عید گلے ملے بغیر مکمل نہیں ہوتی اب اجتماعات پر بھی پابندی ہے، اس وقت ہم نے کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا، وزیراعظم کا دورہ سعودیہ نئی جہتیں کھول دے گا، کچھ صنعتوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ان پر غور کیا جا رہا ہے۔