Tuesday, April 23, 2024

کابل کے ہائی اسکول میں دھماکہ، 40 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کابل کے ہائی اسکول میں دھماکہ، 40 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
May 8, 2021

کابل (92 نیوز) کابل کے ہائی اسکول میں دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق مغربی کابل میں سید لشہدا ہائی اسکول میں دھماکہ اسکول میں چھٹی کے وقت ہوا جب طلبہ اسکول سے باہر نکل رہے تھے۔

حکام کے مطابق پہلے کار بم دھماکہ ہوا، جس کے بعد گرلز اسکول کے قریب دو اور دھماکے ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد طالبات کی ہے، تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔