Thursday, March 28, 2024

مبینہ آڈیو اسکینڈل، سابق مشیر وزیراعلیٰ کے پی اجمل وزیر الزامات سے بری

مبینہ آڈیو اسکینڈل، سابق مشیر وزیراعلیٰ کے پی اجمل وزیر الزامات سے بری
May 8, 2021

پشاور (92 نیوز) مبینہ آڈیو اسکینڈل میں سابق مشیر وزیراعلیٰ کے پی اجمل وزیر الزامات سے بری ہوگئے۔

فرانزک رپورٹ میں آڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیر کا تعلق ثابت نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کی حد تک تحقیقات بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مبینہ آڈیو ٹیپ کی انکوائری سینئر بیورو کریٹ صاحبزادہ محمد سعید نے کی، انکوائری ٹیم میں سابق ایڈیشنل آئی جی طارق جاوید اور سیشن جج محمد بشیرشامل تھے۔