Saturday, April 27, 2024

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر، زمبابوے کے 4 وکٹ پر 52 رنز

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر، زمبابوے کے 4 وکٹ پر 52 رنز
May 8, 2021

ہرارے (92 نیوز) ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز 510 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی، عابد علی 215 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ زمبابوے نے 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے۔

پاکستان نے دوسرے روز 268 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، ساجد خان 20 رنز بناکر آؤٹ ہو ئے، رضوان 21، حسن علی صفر اور نعمان علی 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر عابد علی نے بیٹ کیری کرتے ہوئے 407 گیندوں پر  215 رنز کی اننگز کھیلی، نعمان علی کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز ڈیکلئیر کی۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، زمبابوے کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گری، اوپنر تریسائی مساکنڈا بغیر کوئی رنز بنائے رخصت ہوئے، انہیں تابش خان نے اپنا ہدف بنایا۔

زمبابوے کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، کیون کسوزا 4 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 40 کے اسکور پر گری جب برینڈن ٹیلر 9 کے انفرادی اسکور پرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 47 کے اسکور پر ملٹن شونبا کی صورت میں گری۔

میزبان سائیڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر 30 اوورز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے۔ ابھی پاکستان کے خلاف 458 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔