Friday, April 19, 2024

ضلع مہمند، گمبتے میں پانی کی ٹینکی گر گئی، 7 بچے جاں بحق، ایک زخمی

ضلع مہمند، گمبتے میں پانی کی ٹینکی گر گئی، 7 بچے جاں بحق، ایک زخمی
May 8, 2021

مہمند (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ، ضلع مہمند کے علاقے گمبتے میں پانی کی ٹینکی گر گئی، 7 بچے جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے پانی کی ٹینکی کے نیچے کھیل رہے تھے، ریحان، عماداللہ، فرمان اللہ، نفیسہ، وجیہ، مروہ اور منیبہ جاں بحق ہوئے، عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِتعزیت کیا۔