Friday, April 19, 2024

سلمان شہباز کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، آف لوڈ کیے جانے پر مشاورت

سلمان شہباز کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، آف لوڈ کیے جانے پر مشاورت
May 8, 2021

لندن (92 نیوز) لندن سے سلمان شہباز کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ شہبازشریف اور سلمان شہباز میں آف لوڈ کیے جانے پر مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے آف لوڈ کیے جانے پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ایف ائی اے کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا قوی امکان ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لندن سے سلمان شہباز کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باپ بیٹے کے درمیان آف لوڈ کیے جانے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

 سلمان شہباز نے والد کو معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قانونی معاملات کلئیر ہونے کے بعد کے معاملات پر بھی دونوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن روانگی کے لیے سلمان شہباز اور شہباز شریف کے درمیان مختلف آپشنز بھی زیر غور آئے۔ آئندہ ایک دو روز میں فلائٹ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اسپشل طیارے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کےخلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔