Wednesday, April 24, 2024

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملکی دفاع کے نتیجے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کےشہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہدا کیپٹن فہیم عباس ، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ کی نمازجنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کی گئیں۔

شہدا کیپٹن فہیم عباس، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ تمام شہدا کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ہے۔ نمازجنازہ میں عسکری حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کی تدفین پورے فوجی اعزازکے ساتھ کی گئی۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہدا کیپٹن فہیم عباس، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔