Saturday, April 27, 2024

کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والی پروازیں 80 فیصد کم کر دی گئیں

کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والی پروازیں 80 فیصد کم کر دی گئیں
May 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر میں آج سے بیرون ملک سے آنے والی پروازیں 80 فیصد کم کردی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تجویز پر ملک میں آںے والی پروازوں اور مسافروں کے لیے نئے ضوابط لاگو ہونگے۔ پاکستان آنے والی پروازوں کی تعداد کو کم کرکے 20 فیصد تک کردیا گیا۔ سی کیٹگری ملکوں کی فہرست برقرار رکھی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 72 گھٹنے پہلے کیے گئے۔ کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانا ہو گی۔ ایئرپورٹ سے نکلنے سے قبل مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کورونا ٹیسٹ منفی والے مسافروں کو دس دن گھر پر لازمی قرنطینہ کرنا ہو گا۔ ٹیسٹ مثبت والے مسافروں کو مختص مراکز میں اپنے خرچے پر دس دن قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر ہی مسافر کو گھر جانے کی اجازت ملے گی۔