Tuesday, April 16, 2024

پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کا سرحد پار سے حملہ ، ایف سی کے چار جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کا سرحد پار سے حملہ ، ایف سی کے چار جوان شہید
May 5, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں نے سرحد پار سے حملہ کیا ۔ حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھات لگائے دہشتگردوں نے باڑ کی تنصیب میں مصروف سپاہ پر شدید فائرنگ کی۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، نائیک سلطان ، سپاہی شکیل عباس اور احسان اللہ شامل ہیں۔ ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔