Wednesday, April 24, 2024

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مسائل مزید بڑھیں گے، شاہد خاقان عباسی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مسائل مزید بڑھیں گے، شاہد خاقان عباسی
May 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مسائل مزید بڑھیں گے، ملک آئین کے مطابق چلائیں۔

ایل این جی ریفرنس کے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومتی تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا، کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں پڑے گی، الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا، این اے 249 کراچی میں پولیس فریق بن چکی، مفتاح اسماعیل کو فوج کی جگہ رینجرز کا نام لینا چاہئے تھا۔ ن لیگی رہنماء نے کورونا کے پھیلاؤ اور مہنگائی میں اضافے پر بھی حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے۔

ادھر دوسری جانب احتساب عدالت کی جانب سے شاہد خاقان کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت مل گئی۔