Friday, April 26, 2024

برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ، 15 مسافر جاں بحق، 25 زخمی

برہان انٹرچینج کے قریب بس کو حادثہ، 15 مسافر جاں بحق، 25 زخمی
May 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) موٹروے پر برہان انٹرچینج کے قریب تیزرفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی، 15 مسافر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس راولپنڈی کے مطابق مسافر بس لاہور سے مردان کی جانب جا رہی تھی، تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

6 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچی بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔