Friday, April 19, 2024

بلوچستان حکومت کی تبدیلی کی افواہیں، جام کمال سے ناراض ارکان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے

بلوچستان حکومت کی تبدیلی کی افواہیں، جام کمال سے ناراض ارکان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے
May 3, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران میں شدت آگئی، حکومت کی تبدیلی کی افواہیں زیرگردش ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی کے سینئر رہنماء سردار صالح بھوتانی سے قلمدان لینے پر صورتحال گھمبیر ہوگئی۔

کوئٹہ اور اسلام آباد میں جام کمال حکومت کے حوالے سے سرگوشیاں کی جارہی ہیں، ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوامی پارٹی کا ایک بڑا دھڑا جام کمال کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کر دیئے۔