Friday, April 19, 2024

ریاست مخالف بیانات کیس، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ریاست مخالف بیانات کیس، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 3, 2021

لاہور (92 نیوز) ریاست مخالف بیانات کے کیس میں گرفتار لیگی رہنماء جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ریاست مخالف بیانات کے کیس میں گرفتار لیگی رہنماء جاوید لطیف کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ جاوید لطیف کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوایا گیا ہے، تفتیش کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔