Saturday, April 20, 2024

منی لانڈرنگ کیس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع
May 3, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔

منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین ترین عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بہت سے نقائص ہیں۔

عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا، ہم چاہتے ہیں عدالت شفاف طریقے سے کارروائی کرے، وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں ںے کہا، یہ کریمنل کیس نہیں، بزنس معاملات کا کیس ہے، ایف آئی اے کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ اس میں پبلک فنڈ یا سیکرٹ فنڈ کا کوئی معاملہ نہیں، ایک سال سے میرے خلاف تفتیش ہورہی ہے، 78 پیشیاں بگت چکے ہیں، ہم کیس ختم کرنے کی بات نہیں کررہے، میں شاہ محمود قریشی کی بات کا جواب نہیں دو گا، ان کو ایسا کہنا سوٹ نہیں کرتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کیس کی بات کررہے ہیں بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بات نہیں کررہے، ورکرز کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ہماری سپورٹ میں ہیں، ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔