Thursday, April 25, 2024

مردان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

مردان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ
May 2, 2021

مردان (92 نیوز) مردان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔ ضلع بھر میں ایک ہفتے سے جاری مکمل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کاروباری سرگرمیاں کل سے بحال ہو جائیں گی ۔ ایم پی اے  ظاہر شاہ طورو کہتے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ غریب عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا ۔ کورونا کیسز بڑھے تو دوبارہ لاک ڈاون کیا جا سکتا ہے۔