Friday, April 26, 2024

الزام لگانے والے بتائیں وزیر آباد اور نوشہرہ کے انتخابات انہوں نے کس کا سہارا لیکر جیتا ، سعیدغنی

الزام لگانے والے بتائیں  وزیر آباد اور نوشہرہ کے انتخابات انہوں نے کس کا سہارا لیکر جیتا ، سعیدغنی
May 2, 2021

کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سیاسی مخالفین پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا الزام لگانے والے بتائیں ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ کے انتخابات انہوں نے کس کا سہارا لیکر جیتا۔

کراچی این اے دو سو انچاس ضمنی الیکشن میں پی پی پی کی کامیابی پر ایک  جانب ن لیگ کے پی پی پی پر الزامات  تو  دوسری طرف جواب دینے کیلئے صوبائی وزیر سعید غنی نے مورچہ سنبھال لیا۔

سوال کیا کہ ہم پر الزام لگانے والے بتائیں ڈسکہ، وزیر آباد اور  نوشہرہ کے انتخابات کس  کا سہارا لیکر جیتے  ؟ فارم 45 نہیں ملے تو رات آٹھ بجے کس بنیاد پر جیت کا جشن منایا۔

سعید غنی بولے پی پی پی نے یہ الیکشن حکمت عملی کے ساتھ لڑا تھا جبکہ سابق گورنر محمد زبیر کو پہلے ہی  بتا دیا  تھا کہ آپ کا امیدوار نااہل ہے ، ہمارا اصل مقابلہ ٹی ایل پی سے ہو گا۔

  ایک سوال پر سعید غنی نے جواب دیا کہ شاہد خاقان عباسی کا قد کاٹ ضرور  ہے لیکن سیاسی قد کے اعتبار سے بلاول بھٹو سب سے بڑے ہیں۔ انھوں نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکلنے اور پھر نواز شریف سے ملاقات  پر بھی سوالیہ نشان لگایا۔