Friday, April 26, 2024

چودھری شجاعت حسین سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت حسین سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 2, 2021

لاہور (92 نیوز) سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار کی ملاقات ہوئی۔ کورونا کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری سلیم بریار سے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی بار بار انسان سے فرماتا ہے کہ اگر تم اسکی اطاعت کرو اور احکامات مانو تو وہ کیوں تم پر عذاب لائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تمام لوگ قرآن مجید سمیت الہامی کتابوں کو مانتے تو ہیں لیکن ان پر عمل نہیں کرتے۔ اس عید پر ساری دنیا کے مسلمان اور تمام مذاہب کے لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اپنی غلطی کوتاہیوں کا اعتراف کریں۔

ملاقات میں چودھری سلیم بریار نے پارٹی کی جانب سے کورونا متاثرین میں راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا جسے چودھری شجاعت نے سراہا۔