Friday, March 29, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرا مانی کیساتھ ڈکیتی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرا مانی کیساتھ ڈکیتی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
May 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حرا مانی بچوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں گھر پہنچی تھیں۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور موبائل فون، قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوکیدار کا بیان ریکارڈ کرلیا، اداکارہ سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔